عیش و عشرت
معنی
١ - عیش و نشاط، زندگی کے مزے یا لطف، عیاشی، نفسانی خوشی۔ "جہاندار شاہ . یہ عیش و عشرت کا دلدارہ اور شمشیر و سناں کی جگہ طاؤس و رباب کا رسیا تھا۔" ( ١٩٩٠ء، نگار کراچی، جنوری، ١٩ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم 'عیش' کے بعد 'و' بطور حرف عطف لگا کر عربی ہی سے مشتق اسم 'عشرت' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٦٩٧ء کو "دیوان ہاشمی " میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں